تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی شاہد رند نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت نے اس مقصد کے لیے ضروری انتظامات اور سرکاری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کا علاج مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس کے بعد انہیں امریکا روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسپتال کے جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا۔

حملے کے دوران ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے کی کوشش میں اسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: بلوچستان میں خواتین کے خلاف تشدد کی صورتحال سنگین، اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟

عبدالرزاق ترکئی کا علاج کوئٹہ میں جاری رہا، جبکہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا