اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ازبکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ازبک وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر انہیں مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ نے اپنی اور صدر ازبکستان کی جانب سے اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی اور اس عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

بختیار سیدوف نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثالثی اور سفارتی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ پیش رفت کو مذاکرات کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھایا جائے گا، جس سے خطے اور دنیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے امکانات مضبوط ہوں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟