پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، حالیہ معاہدے کے بعد خطے کی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’اسنا‘ کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر تہران پہنچے، جہاں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ یہ دورہ اسلام آباد کی ان سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا تعلق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل سے ہے۔
Pakistan Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has arrived in Tehran, where he was warmly received by Iran’s Interior Minister Eskandar Momeni at the airport.
The two interior ministers held talks and exchanged views on the regional situation.
Both leaders termed the US-Iran… pic.twitter.com/3FFl0WZBcq
— Muhammad Imad Abbas (@Imadabbastkd) June 20, 2026
تہران آمد پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارت خارجہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ کروا کر پاکستان نے دنیا کو کتنے بڑے نقصان سے بچایا ہے؟
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام، سرحدی تعاون اور ایران و امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ عرصے میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد خطے میں امن اور مذاکراتی عمل کے فروغ کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔













