آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی (اے کے این ایس) کے صدر سردار زاہد تبسم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد نے وزیراعظم کو راولاکوٹ کے دورے اور مختلف حلقوں سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ وفد میں چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار چوہدری امجد، چیف ایڈیٹر روزنامہ پارلیمنٹ ٹائمز چوہدری جاوید اقبال، چیف ایڈیٹر کنٹری نیوز سردار حمید، ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی، چیف ایڈیٹر ناگزیر سید دلاور بخاری، چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان اور سینئر صحافی سید علی حسنین بخاری شامل تھے۔

یہ بھیی پڑھیں:آزاد کشمیر صورتحال: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے متعدد بار رابطہ کیا، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور شوکت نواز میر کے گھر جانے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم مثبت جواب نہیں ملا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان سے متعلق کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ کشمیری قوم کا متفقہ نظریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے پاک فوج اور اداروں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابل قبول نہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اب بھی تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 5 جی سروسز کا آغاز، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوام کو خوشخبری

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل کے ذریعے ریاست کو اس مقام تک پہنچایا گیا ہے، کسی گروہ کو طاقت کے زور پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے جائیں گے اور اسی کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا