پاکستان کی فعال سفارتی کاوشوں اور تعمیری ثالثی کردار کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
قطر اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے متعدد اہم امور پر اتفاق رائے حاصل کرتے ہوئے حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ کی منظوری دے دی ہے جسے خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق
اس پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ مختلف صارفین نے اسے خطے میں تعمیری مکالمے اور دیرپا استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اسی سلسلے میں سوشل میڈیا صارفہ شکیلا لقمان نے لکھا الحمدللہ پاکستان کی امن سفارتکاری ایک بار پھر کامیاب ہوئی۔ یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
الحمدللہ! پاکستان کی امن سفارتکاری ایک بار پھر کامیاب ہوئی۔ 🇵🇰
سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ایران-امریکہ مذاکرات کے اختتام پر قطر اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور تعمیری… pic.twitter.com/uNoqiuQCIt
— Shakila Luqman (@Shakila_Luqman) June 22, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تاریخ رقم ہو گئی ہے اور پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ معاہدے کے لیے روڈمیپ طے ہونا ایک بڑا بریک تھرو ہے۔
صارف نے مزید کہا کہ یہ محض ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت، اثر و رسوخ اور خطے میں امن کے لیے اس کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔
تاریخ رقم ہوگئی 🇵🇰
برگن اسٹاک،سوئٹزرلینڈ سے امن کی نئی صبح طلوع
پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کر دیا امریکہ اور ایران کے درمیان 60 دن میں معاہدے کا روڈ میپ طے ایک بڑا بریک تھرو🔥
یہ صرف کامیابی نہی یہ پاکستان کی عالمی طاقت اور امن کے عزم کا ثبوت ہے#CDFPeacemaker pic.twitter.com/i217eelEeb— Niki Chiri♡ (@cutehunmee) June 22, 2026
ایڈوکیٹ صاحبہ رانا لکھتی ہیں کہ جب تک شہباز شریف وزیراعظم ہیں پاکستان امریکا کے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوں گے اور اسی کو بہترین سفارتکاری کہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ بڑے بڑے لیڈرز کی عزت نیلام کررہا ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے اس نے بھی ہمیشہ تعریف کی ہے۔
چاچو اس کام میں چیتا ہے ۔ اور جب تک چاچو وزیراعظم ہے پاکستان امریکہ کے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوں گے ۔ اور اسی کو بہترین سفارتکاری کہتے ہیں ۔ ٹرمپ بڑے بڑے لیڈرز عزت نیلام کررہا ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے اس نے بھی ہمیشہ تعریف کی ہے
pic.twitter.com/OjwVsQpyoP— Adv Sahiba Rana (@AdvSahibaRana) June 21, 2026
اطہر سلیم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان نے ایک ایسا ’پاور پلے‘ کیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں عالمی امن کے لیے کیا گیا یہ اقدام ایک ’ماسٹر اسٹروک‘ ہے جس کا فی الحال کسی کے پاس کوئی جواب نہیں۔
بڑی بریکنگ نیوز! 🚨 عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا وہ پاور پلے جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
امریکہ-ایران امن مذاکرات ناکام ہو کر ٹوٹنے ہی والے تھے، ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ سے نکل رہا تھا کہ پاکستان نے گیم بدل دی! آخری منٹ پر پاکستان کی ایک کال پر ایران مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ… pic.twitter.com/ATO1CxnQrr
— Ather Salem® (@AthSal01) June 22, 2026
عامر الیاس رانا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے صحافی کے سوال پر پُرجوش ردعمل دیا۔ ان کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا کہ ’ہمیں پاکستان سے محبت ہے‘ اور پاکستان کی جانب سے کیے گئے کردار پر امریکی قیادت نے شکریہ بھی ادا کیا۔
US Vice President JD Vance says “We Love Pakistan.” Excellent Adil Shahzeb @adilshahzeb We love you for doing a great job for Pakistan!
برگن اسٹاک
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف
عادل شاہزیب کے سوال پر امریکی صدر کا پرجوش جواب
We Love Pakistan… pic.twitter.com/8RBG54I4E1— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) June 21, 2026
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایران امریکا کے مذاکرات بہت ہی مشکل کام ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہمت ہے جو بار بار ان کو مطمئین کر کے مذاکرات بحال کروا دیتے ہیں۔
ایران امریکہ کے مذاکرات بہت ھی مشکل کام ھے ہمت ھے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جو بار بار انکو مطمئین کر کے بند ھوئے مذاکرات بحال کروا دیتے ہیں
ایران اور امریکہ کے درمیان 60 روز میں حتمی معاہدہ کرنے کا روڈ میپ طے ھو گیا ھے مذاکرات کی نگرانی کرنے کے لیے ایک ہائی…— Muzamil (@muzamil_45) June 22, 2026
واضح رہے کہ برگن اسٹاک میں ہونے والی اس سفارتی سرگرمی کے نتیجے میں طے پانے والا 14 نکاتی معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دستخط کر کے منظور کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ثالث کی حیثیت سے اس پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی بحالی، 60 روزہ مذاکراتی ٹائم لائن اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ: پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل
معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران کے جوہری عزائم سے متعلق حتمی اتفاقِ رائے کے بعد امریکا خطے کے ممالک کے تعاون سے 300 ارب ڈالر کے تعمیرِ نو فنڈ کے اجرا میں معاونت کرے گا۔
یہ معاہدہ 100 دن سے زائد عرصے پر محیط تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور عالمی برادری نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔














