میری کراچی منتقلی روکی جائے، شیخ رشید کا عدالت سے رجوع

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز سمیت سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے دائر درخواست میں کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے جب کہ آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دےکر کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار یا اسلام آباد منتقل کیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں