فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کھیلے گئے اہم مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے آسٹریا کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ کپتان لیونل میسی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گروپ جے کے میچ میں ارجنٹینا کی جانب سے دونوں گول لیونل میسی نے کیے۔ میسی نے 38ویں اور پھر اضافی وقت میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری فتح دلائی۔ اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا کے 6 پوائنٹس ہو گئے اور اس نے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔
اس میچ میں میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ان کے مجموعی ورلڈ کپ گولز کی تعداد 18 ہو گئی، جس کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے اور برازیلین لیجنڈ مارٹا کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
Day 11 at @FIFAWorldCup 2026 ✅ pic.twitter.com/XWdfwNBVAl
— FIFA (@FIFAcom) June 22, 2026
دلچسپ امر یہ ہے کہ میسی نے میچ کے آغاز میں ایک پنالٹی بھی ضائع کی، تاہم بعد میں 2 گول کرکے نہ صرف اپنی غلطی کا ازالہ کیا بلکہ تاریخ بھی رقم کر دی۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کے بعد میسی کے گولز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔
ادھر ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز گروپ آئی میں ناروے اور سینیگال، جبکہ فرانس اور عراق کے درمیان بھی میچز کھیلے گئے، تاہم عالمی توجہ ارجنٹینا اور آسٹریا کے مقابلے پر مرکوز رہی جہاں میسی ایک بار پھر سرخیوں میں رہے۔
Two FIFA World Cup goalscoring greats 🤝
Who will have the most FIFA World Cup goals by the end of this tournament? 🤔@awaisReporter @HussainAhmedCh8 #FIFAWorld pic.twitter.com/jBw21eMH93
— Media Talk (@mediatalk922) June 23, 2026
فٹبال ماہرین کے مطابق 39ویں سالگرہ کے قریب پہنچنے کے باوجود میسی کی فارم غیر معمولی ہے اور وہ مسلسل چھ ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے مقابلے آج بھی جاری رہیں گے، جن میں انگلینڈ کا مقابلہ گھانا، کروشیا کا پاناما، پرتگال کا ازبکستان اور کولمبیا کا کانگو ڈی آر سے ہوگا۔














