پاکستان اور ایران کا سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب  ڈاکٹر اسکندر مومنی سے ملاقات میں پاک ایران تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور حالیہ امن معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر اسکندر مومنی نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور بھرپور میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ

دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مشترکہ اعلامیے اور امن معاہدے پر ایرانی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت حکومت ایران اور ڈاکٹر اسکندر مومنی کی مخلصانہ کاوشوں کے بغیر ممکن نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دنیا بھر میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

محسن نقوی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امن معاہدے کے خطے پر دور رس اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے علاقائی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، سائبر سیکیورٹی، امیگریشن اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا تفصیلی دورہ کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینا ہوگا۔

ڈاکٹر اسکندر مومنی نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے مخلصانہ کردار اور پاکستانی قوم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈی جی این سی سی آئی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا