پاکستان اور گھانا کے درمیان تعلیمی روابط مضبوط بنانے پر پیشرفت

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وِسکونسن انٹرنیشنل یونیورسٹی کالج، گھانا کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیکب کوامے فِن کے دورۂ اسلام آباد کو پاکستان اور گھانا کے درمیان تعلیمی و ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

جیکب فِن نے رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں اداروں کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور علمی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران جیکب فِن نے رِفاہ یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جبکہ مذاکرات میں تعلیمی پروگرامز، اساتذہ اور طلبا کے تبادلے، مشترکہ تحقیق، صحت سے متعلق تعلیم اور پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

جیکب فِن کو رِفاہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور طبی نظام، ہیلتھ سائنسز کی سہولیات اور رِفاہ میڈیکل سٹی کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں صحت کے شعبے میں تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور گھانا کا سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

یونیورسٹی کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور گھانا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلیمی روابط کے تناظر میں اہم ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان علمی تبادلے، ادارہ جاتی تعاون اور بالخصوص تعلیم و صحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp