مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضے روایتی جنگی حکمت عملیوں پر نظرثانی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ، فکری طور پر مضبوط افرادی قوت کی تیاری کے متقاضی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی ہمدردی کی مثال: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

نیول چیف نے اپنے خطاب میں جدید جنگی ماحول کی بدلتی ہوئی نوعیت اور سمندری سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدیدیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کورس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی اسٹریٹجک بصیرت اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

سمندری سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ بحرِ ہند کا خطہ تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی رقابت کے باعث ایک حساس اور مسابقتی خطہ بن چکا ہے، جس کے اثرات علاقائی سلامتی کے ماحول پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں ایڈمرل نوید اشرف نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکا کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں پیشہ ورانہ مہارت، تجزیاتی صلاحیتوں اور جدت پسندی کو اپنی آئندہ ذمہ داریوں کا محور بنانے کی تلقین کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘