حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن مہم کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور پہلے 2 روز کے دوران رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 46 ہزار افراد نے آن لائن پورٹل کے ذریعے جبکہ 5 ہزار افراد نے پاک حج موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

مزید پڑھیں:حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

اعداد و شمار کے مطابق 41 ہزار افراد نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں پنجاب کے 24 ہزار، سندھ کے 16 ہزار، خیبر پختونخوا کے 7 ہزار اور اسلام آباد کے 3 ہزار شہری شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان سے 800، آزاد کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 افراد نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد اور 21 ہزار خواتین شامل ہیں، جبکہ 30 سے 48 سال عمر کے افراد کی تعداد نمایاں رہی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج آپریشن کو مکمل طور پر پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عازمین کو سہل، شفاف اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حج 2027 کے لیے لازمی رجسٹریشن مہم بلا تعطل جاری رہے گی، جبکہ حج اخراجات، پیکیجز اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:حج 2027 پالیسی جون میں، بکنگ 2 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان، سردار محمد یوسف

وزارت مذہبی امور نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ مراحل میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رجسٹریشن کے لیے وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

(https://hajj.mora.gov.pk/login?utm_source=chatgpt.com)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

محمود خان اچکزئی کی پشتون جرگے کی تجویز پر سیاسی اختلاف، مولانا عبدالواسع کا آل پارٹیز کانفرنس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ، 2 افغان شہری ہلاک، 17 کلو چرس برآمد

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، میچ میں ریکارڈز کی بھرمار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟