’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ اور خوشگوار مکالمے نے ایوان کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر مولانا صاحب کی قدم بوسی کے لیے ان کے پاس حاضر ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ انتہائی احترام اور محبت کا رشتہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے تنہائی میں جو بھی گفتگو ہوئی، وہ اس پر ایوان میں بات نہیں کریں گے کیونکہ بعض باتیں نجی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے برجستہ انداز میں کہا کہ اگر تنہائی میں کوئی بات ہوئی ہے تو وزیراعظم کو یہاں اس کا ذکر کرنے کی اجازت ہے۔

مولانا کی اس پیشکش پر مسکراتے ہوئے وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ یہ پیشکش قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ان باتوں کا ذکر کرنے لگے تو بات بہت دور تک چلی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی تمام نجی گفتگو ایک راز ہے اور وہ ان باتوں کو کسی کے سامنے بیان نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سے جو باتیں ہوئیں وہ ’قبر تک جائیں گی‘ اور وہ قیامت تک ان معاملات پر کسی سے گفتگو نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے اور مسکراہٹیں بکھر گئیں جبکہ ارکان نے دونوں رہنماؤں کے دوستانہ انداز کو دلچسپی سے سنا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا مذاکرات کے تکنیکی دور میں شریک ہوں گے

جواباً مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے جس محبت اور احترام کا اظہار کیا ہے وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی احترام ہی سیاسی تعلقات کی بنیاد ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ مکالمہ ایوان کی سنجیدہ کارروائی کے دوران خوشگوار لمحہ بن گیا اور ارکان اسمبلی کی توجہ کا مرکز رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا