امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس، انشورنس فیس یا کسی بھی قسم کے دیگر چارجز نہ تو طلب کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی وصول کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے ایران کو کوئی رقم نہ دی گئی ہے اور نہ ہی اس کے منجمد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے منجمد فنڈز میں سے ایک حصہ امریکی کسانوں اور مویشی پال حضرات سے مکئی، گندم، سویابین اور دیگر زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کرےگا۔
انہوں نے کہاکہ ایران کو خوراک کی شدید ضرورت ہے، اس لیے یہ تمام غذائی اشیا صرف امریکا سے خرید کر ایران کو فراہم کی جائیں گی۔














