پاکستان میں کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت، کرن اور پی ای بی ایس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئرمیڈیسن (Karachi Institute of Radiotherapy and Nuclear Medicine) اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی (Pakistan Eye Bank Society) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ کے لیے نئی اسکریننگ گائیڈ لائنز، ماہرین کا بروقت تشخیص پر زور

اس معاہدے کا مقصد منہ کے کینسر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفت جراحی علاج کے موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ منہ کا کینسر پاکستانی مردوں جبکہ بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا سرطان تصور کیا جاتا ہے۔

معاہدے پر کرن (KIRAN) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر حسین اصغر اور پی ای بی ایس اسپتال کے کینسر سرجری یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب مغل نے دستخط کیے۔ تقریب کی صدارت اسلام آباد سے ورچوئل طور پر پی اے ای سی کے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی اور ڈائریکٹر جنرل نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 27-2026: کینسراور دیگرادویات کے 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کی تجویز

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مریضوں کے علاج اور ریفرل نظام کو بہتر بنانے، منہ کے کینسر سے بچاؤ اور بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے، جبکہ مشترکہ سائنسی اجلاسوں، ورکشاپس، تربیتی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر دونوں اداروں نے پاکستان بھر میں کینسر کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے اہل خانہ کے لیے امید اور سہارا بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی