نوجوانوں کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صنعت، زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ 24 ۔ 2023 نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے، مایوسیوں کو مٹانا، ملک و قوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی، آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے، نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے،آئی ٹی، زراعت، صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کے معمار بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرض دے رہے ہیں، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بجٹ میں آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، 2 ہزار ارب روپے سے زائد کسان پیکج سے زراعت اور کسان کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ 24 ۔ 2023 کے ذریعے زرعی شعبے کے لیے مراعات جاری رکھیں گے۔اِن اقدامات سے غذائی تحفظ حاصل ہوگا، نوجوانوں کو زرعی ترقی میں حصہ دار بنارہے ہیں۔کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات دینے سے کسان، نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا