برطانیہ میں خراب موسم کے باعث فضائی آپریشن متاثر، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں خراب موسم، گرج چمک اور بارش نے فضائی آپریشن کو متاثر کردیا، جس کے باعث لندن کے مصروف ترین ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پر آنے اور جانے والی سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں: یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، فرانس میں گرمی سے بچنے کی کوشش میں 40 افراد ڈوب گئے

برطانوی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے بعد ہفتے کے روز ہونے والی بارش اور خراب موسمی صورتحال کے باعث ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ایئرپورٹس پر 900 سے زیادہ آمد و روانگی کی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کے ڈپارچر بورڈ پر یورپی ممالک کے لیے کئی پروازیں منسوخ دکھائی دیں، جبکہ متعدد دیگر پروازوں کے شیڈول میں بھی نمایاں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

برطانیہ کی ایئر ٹریفک کنٹرول سروس نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ برفانی طوفان ’گوریٹی‘ کی لپیٹ میں: اسکول بند، ٹرانسپورٹ متاثر

ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس کی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائن سے پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کر لیں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کٹے گا، کنکریٹ اسٹرکچر نہیں بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

پیٹرولیم لیوی پر حکومت و جماعت اسلامی مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات کا امکان

ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی، این ایف سی فنڈز مل ‘جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟