ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل کا خواب ادھورا،آسٹریلیا نے شکست دے کرٹورنامنٹ سے باہر کردیا

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

بھارتی اننگز، بڑا ہدف مگر ناکافی

لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا

کپتان ہرمن پریت کور 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ سمرتی مندانا نے 38 اور شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی شاندار جوابی کارروائی

بھارت کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے چیلنجنگ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے بازوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

دباؤ کے باوجود آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ اسٹار آل راؤنڈر ایلیسے پیری 56 اور ایشلے گارڈنر 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

بھارت کی جانب سے شری چارانی نے 2 وکٹیں لیں، تاہم وہ آسٹریلوی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہیں۔

جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اس شکست کے نتیجے میں جہاں بھارت ایونٹ سے باہر ہوا، وہیں گروپ ون سے جنوبی افریقہ کی ٹیم بہتر رن ریٹ اور پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ آسٹریلیا پہلے ہی ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مستحکم کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp