وینزویلا میں رواں ہفتے آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد قریباً ڈیڑھ ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:وینزویلا زلزلے سے فٹبالر لوکاس تریجو کا ہنستا کھیلتا خاندان اجڑ گیا، اہلیہ اور2 معصوم بچے جاں بحق
حکام کے مطابق سب سے زیادہ تباہی ساحلی ریاست لا گوائیرا میں ہوئی، جہاں سینکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے اور اتوار کو بھی کئی افراد کو زندہ نکالا گیا۔
Rescue teams are also saving pets that are under the rubble from the earthquake that hit Venezuela 😭🐕 pic.twitter.com/84jjEJ1z6d
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) June 25, 2026
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3,150 افراد زخمی، 12,721 بے گھر جبکہ 774 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:وینزویلا کے زلزلے سے پہلے اینڈرائیڈ فونز نے صارفین کو خبردار کیا، یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟
امریکا سمیت کئی ممالک کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔














