عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 4065 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














