ایلون مسک کی 55ویں سالگرہ پر بڑا اعلان، گروک 4.5 بیٹا ٹیسٹنگ میں داخل

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مصنوعی ذہانت کے اپنے نئے ماڈل گروک 4.5  سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اندرونی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملوں میں ایلون مسک کے اے آئی ٹول گروک کے استعمال کا امریکی اعتراف

ایلون مسک نے بتایا کہ  گروک 4.5 کو اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں نجی بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ماڈل 1.5 ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل وی9 فاؤنڈیشن ماڈل پر مبنی ہے، جسے اضافی تربیت کے دوران کرسر ڈیٹا سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق گروک 4.5 کی کارکردگی جدید اے آئی ماڈل اوپس کے برابر یا اس سے بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

انہوں نے کہا کہ ری انفورسمنٹ لرننگ کے ذریعے ماڈل میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جبکہ گروک بلڈ بھی روزانہ کی بنیاد پر ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسپیس ایکس اور اس سے وابستہ ٹیمیں رواں سال ہر ماہ شروع سے تربیت یافتہ ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کریں گی تاکہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘