انسدادِ دہشتگردی سے متعلق عالمی حکمتِ عملی پر غور، اسلامی فوجی اتحاد کا فعال کردار اجاگر

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی فوجی انسدادِ دہشتگردی اتحاد (IMCTC) نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز، نیویارک میں جاری انسدادِ دہشتگردی ہفتہ (UN Counter-Terrorism Week) میں شرکت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع اور اسلامی فوجی انسدادِ دہشتگردی اتحاد (IMCTC) کی وزرائے دفاع کونسل کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اتحاد کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز، نیویارک میں منعقد ہونے والے انسدادِ دہشتگردی ہفتہ (UN Counter-Terrorism Week) میں شرکت کر رہا ہے۔

اسلامی فوجی انسدادِ دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی کی سربراہی میں شریک وفد اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشتگردی (UNOCT) کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی فورم میں مختلف رکن ممالک، ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف عالمی حکمتِ عملی اور ابھرتے ہوئے خطرات پر تبادلۂ خیال کر رہا ہے۔

میجر جنرل محمد المغیدی نے کہا کہ اس فورم میں اتحاد کی شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ آئی ایم سی ٹی سی دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اتحاد اپنے 4 بنیادی شعبوں، یعنی نظریاتی محاذ، ابلاغ، دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور عسکری تعاون کے ذریعے رکن ممالک کی صلاحیتوں کو یکجا کرنے اور علاقائی تجربات کے تبادلے کے لیے کام کر رہا ہے۔

تقریب کے موقع پر میجر جنرل محمد المغیدی نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشتگردی کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویف اور اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشتگردی مرکز کے ڈائریکٹر ماؤرو میڈیکو سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

ان ملاقاتوں میں اسلامی فوجی انسدادِ دہشتگردی اتحاد اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے، مشترکہ اقدامات بڑھانے اور دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی