فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل اسپانسرز میں شامل سعودی عرب کی پیٹرولیم کمپنی سعودی آرامکو نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی پروموشنل مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صارفین کو فوری انعامات کے ساتھ ساتھ دستخط شدہ فیفا فٹبال جیتنے کا بھی موقع دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان
آرامکو کے مینیجر محمد عبداللہ کے مطابق اگر کوئی صارف اپنی گاڑی میں 15 سے 20 لیٹر کے درمیان فیول ڈلواتا ہے تو اسے ایک اینٹری دی جاتی ہے جبکہ موٹر سائیکل میں 5 لیٹر فیولنگ پر بھی ایک اینٹری حاصل ہوتی ہے۔ ہر 6 اینٹریوں کے بعد صارفین کو فوری طور پر مختلف تحائف دیے جاتے ہیں جن میں فیفا ورلڈ کپ کی شرٹس، فٹبال اور دیگر پروموشنل گفٹس شامل ہیں۔
محمد عبداللہ نے مزید بتایا کہ مہم کے اختتام پر قرعہ اندازی بھی کی جائے گی جس کے خوش نصیب فاتحین کو فیفا کے دستخط شدہ خصوصی فٹبال دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر صارف کو ایک دن میں صرف ایک اینٹری ملے گی جبکہ نئی اینٹری حاصل کرنے کے لیے اگلے کسی دن دوبارہ فیولنگ کرانی ہوگی۔
مزید پڑھیے: آرامکو نے سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کرلیے
صارفین بھی اس منفرد مہم کو خوب سراہ رہے ہیں۔ آرامکو کے مستقل صارف نوشیروان احمد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ آرامکو سے ہی فیول ڈلواتے ہیں کیونکہ یہاں ایندھن کا معیار بہترین ہے اور گاڑی کی مائلیج بھی بہتر ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اس خصوصی مہم کے تحت انہیں 20 لیٹر پیٹرول ڈلوانے پر فیفا کا تحفہ ملا جس پر وہ خوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پیٹرول تو ویسے بھی ڈلوانا ہی ہوتا ہے اس لیے اگر معیاری فیول کے ساتھ ایسے تحائف بھی مل جائیں تو یہ صارفین کے لیے ایک خوشگوار اضافی سہولت ہے۔
مزید پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا
نوشیروان احمد نے مزید کہا کہ اگر آپ بھی آرامکو سے فیول ڈلواتے ہیں تو ممکن ہے اگلا تحفہ آپ کا منتظر ہو۔ معیاری فیول کے ساتھ دلچسپ انعامات اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کی یادگار سوغات اس مہم کو صارفین کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہے۔













