’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے کے موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آبی ماہرین اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، سابق صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض، انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے صدر ایمبیسیڈر جوہر سلیم، سابق وفاقی وزیر قانون احمد بلال صوفی، سندھ طاس معاہدہ کمشنر سید مہر علی شاہ سمیت بین الاقوامی آبی امور کے ماہرین شریک ہوئے۔

اس موقع پر سندھ طاس معاہدہ کمشنر سید مہر علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی معاہدہ ہے جس پر سیاسی گفتگو کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ آج بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور اس کی قانونی حیثیت برقرار ہے۔

دوسری جانب کانفرنس کے انعقاد کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سندھ طاس معاہدے سے متعلق بحث جاری رہی جہاں متعدد صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی ملک یکطرفہ طور پر معطل، ختم یا اس میں ترمیم نہیں کرسکتا۔

مدیحہ شیخ کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار نہیں بنایا جا سکتا اس پر سنجیدہ اور فوری عالمی توجہ ناگزیر ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پانی زندگی ہے، ہتھیار نہیں۔ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امن، استحکام اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنی غیر لچکدار ریڈ لائن کھینچ دی ہے۔ ہماری زراعت اور معیشت کا دارومدار انہی دریاؤں پر ہے اور اگر غرور میں معاہدے کو نقصان پہنچایا گیا تو پاکستان اپنی بقا کی جنگ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

چچچچ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی