پاکستان پوسٹ نے 30 جون 2026 کو پاک و ہند کے عظیم مصور، شاعر اور خطوط صادقین کی 96ویں سالگرہ پر دنیا کا سب سے لمبا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔
اس اجرا میں چار ڈاک ٹکٹوں کی سووینیئر شیٹ اور 3 خصوصی ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔ لمبائی 280 ملی میٹر ہونے کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر طویل ترین قرار دیا گیا ہے۔
رسمِ اجرا پی این سی اے کی صادقین گیلری میں ہوئی، جہاں فن و ادب سے شغف رکھنے والوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صادقین کے کام اور نام پر بنی تفصیلی ڈاکیومنٹری بھی دیکھائی گئی، جسے شرکاء نے بےحد پسند کیا۔












