زرافے بھی سادہ حساب لگا سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے ماہرین کو حیران کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زرافے بنیادی سطح پر مقدار کا اندازہ لگانے یا سادہ ریاضی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف بارسلونا، یونیورسٹی آف لیپزگ اور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ایوولوشنری اینتھروپولوجی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی، جس کے نتائج سائنسی جریدے سائینٹیفک رپورٹس (ScientificReports)  میں شائع ہوئے۔

مزید پڑھیں:کنساس سٹی چڑیا گھر میں تیسرے نایاب زرافے کی پیدائش

تحقیق کے دوران بارسلونا چڑیا گھر کے 4 زرافوں کو 2 برتن دکھائے گئے، جن میں مختلف مقدار میں گاجر کے ٹکڑے رکھے گئے تھے۔ اس کے بعد برتنوں کو ڈھانپ دیا گیا اور جرافوں کے سامنے ان میں مزید گاجر کے ٹکڑے ڈالے گئے یا کچھ ٹکڑے نکال لیے گئے۔

تجربے کے بعد زرافوں کو دونوں برتنوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جرافوں نے 68 فیصد مواقع پر زیادہ گاجروں والا برتن منتخب کیا، جو محض اتفاق یا اندازے سے کہیں زیادہ شرح ہے۔

ماہرین نے مزید تجربات بھی کیے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ کہیں زرافے انسانوں کی حرکات یا دیگر اشاروں کو تو بنیاد نہیں بنا رہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 4 میں سے 2 زراف ممکنہ طور پر ایسے اشاروں سے متاثر ہوئے، تاہم باقی 2 زراف مسلسل زیادہ گاجروں والا برتن ہی منتخب کرتے رہے، جس سے یہ امکان مضبوط ہوتا ہے کہ وہ مقدار میں اضافے یا کمی کا ذہنی اندازہ لگا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:سان ڈیاگو زو سفاری پارک میں ننھے مہمان کا اضافہ

محققین کے مطابق یہ نتائج اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ زرافے بھی بنیادی عددی ادراک (Basic Numerical Cognition) رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس صلاحیت کی مزید تصدیق کے لیے بڑے پیمانے پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp