وزیراعلیٰ مریم نواز کے فوری نوٹس پر لاہور پولیس کی کارروائی، 2 گھنٹوں میں 2 غیرملکی خواتین بازیاب، 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فوری نوٹس اور ہدایات پر لاہور پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی 2 غیرملکی خواتین کو صرف 2 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا جبکہ واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم رپورٹرز

پولیس حکام کے مطابق ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اپنے دوستوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آئی تھیں۔ اس دوران ہالینڈ میں موجود ایک خاتون کے والد نے پاکستان کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اپنی بیٹی کے اغوا کی اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو 2 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جس کے بعد پولیس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سیف سٹی کے جدید نظام اور تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور مختصر وقت میں دونوں غیرملکی خواتین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

مزید پڑھیے: ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے تربیت یافتہ خواتین میں ہیلمٹ تقسیم

پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے خواتین کو اغوا کر کے ان کی رہائی کے لیے 15 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا جبکہ متاثرہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات بھی ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کر لیا گیا ہے۔ اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈیفنس میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی ہوئی دونوں مذکورہ خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ملزمان نے خواتین کی رہائی کے عوض 15 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے خواتین کے خلاف جرائم ’ریڈ لائن‘ کی حیثیت رکھتے ہیں اور خواتین کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘