خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہونے کا امکان ہے؟

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں، تاہم ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں میں بڑی کمی کے امکانات کم ہیں اور عوام کو صرف معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر قریباً 68.8 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ جنگ اور علاقائی کشیدگی سے قبل بھی خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھی۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے دو ہفتے قبل پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملا تھا تاہم گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث اب آئندہ قیمتوں کے تعین سے قبل ملک بھر میں اس بحث نے جنم لیا ہے کہ کیا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کرے گی یا نہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی لاگت، ایکسچینج ریٹ اور دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔

ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کی جانے والی پیٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

ان کے مطابق حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر قریباً 160 روپے فی لیٹر تک مختلف مدات میں محصولات اور پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 15 دنوں میں زیادہ کم نہیں ہوئی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں آئندہ قیمتوں کے تعین کے دوران کمی کا امکان موجود ہے، تاہم یہ کمی محدود اور معمولی ہو سکتی ہے۔

معاشی تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ضرور ہوئی ہے اور اس کے باعث مقامی سطح پر قیمتیں کم ہونے کا امکان موجود ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی اخراجات، روپے کی قدر، ٹیکسز، پیٹرولیم لیوی اور دیگر مالیاتی عوامل بھی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے امکان یہی ہے کہ آئندہ قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 2 روز بعد ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے جائزے میں حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں محدود کمی کا اعلان کر سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کی روشنی میں جمعہ کی شب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی