ٹرمپ جونیئر کی آن لائن اسلحہ کمپنی کو اربوں ڈالر کا فائدہ؟ امریکی حکومت کی نئی تجویز پر بحث چھڑ گئی

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سرمایہ کاری والی آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والی کمپنی ’گریب اے گن‘ کو امریکی حکومت کی مجوزہ نئی پالیسی سے بڑا مالی فائدہ پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ قواعد کے تحت پہلی بار مخصوص شرائط کے ساتھ اسلحہ براہِ راست خریداروں کے گھروں تک پہنچانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

امریکی حکومت نے اسلحہ فروخت کے قواعد میں ایک اہم تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت لائسنس یافتہ ڈیلرز مخصوص شرائط پوری کرنے والے خریداروں کو اسلحہ براہِ راست ان کے گھروں تک بھیج سکیں گے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو اسے گزشتہ 2 دہائیوں میں امریکی اسلحہ پالیسی کی اہم ترین تبدیلیوں میں شمار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

رائٹرز کے مطابق اس مجوزہ تبدیلی سے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والی کمپنی ’گریب اے گن‘ کو نمایاں مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر شیئر ہولڈر اور بورڈ رکن ہیں۔ کمپنی کو گزشتہ سال اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا اور ماہرین کے مطابق نئے قواعد آن لائن اسلحہ فروخت میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مجوزہ پالیسی کے تحت خریداروں کو آن لائن شناختی تصدیق، بیک گراؤنڈ چیک اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینے کے بعد 7 دن انتظار کرنا ہوگا، جس کے بعد اسلحہ براہِ راست ان کے گھر بھیجا جا سکے گا۔ موجودہ قانون کے مطابق آن لائن خریدے گئے اسلحے کی وصولی کے لیے خریدار کو لازماً کسی مجاز اسلحہ ڈیلر کے پاس جا کر بیک گراؤنڈ چیک مکمل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ٹرمپ جونیئر‘ کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے والد کے انتقال کی خبر وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا اس مجوزہ پالیسی کی تیاری میں کوئی کردار نہیں تھا اور وہ حکومت کے ساتھ اس حوالے سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں رہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک نیماتی نے بھی کہا کہ انہیں اس تجویز کا پہلے سے علم نہیں تھا، تاہم کمپنی اس کے ممکنہ معاشی اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب اسلحہ پر کنٹرول کے حامی اداروں، چھوٹے اسلحہ فروشوں اور بعض ماہرین نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق گھروں تک اسلحہ کی ترسیل سے غیر قانونی خرید و فروخت، ڈاکے اور اسلحہ غلط ہاتھوں میں جانے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ چھوٹے اسلحہ فروشوں کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔

مجوزہ قواعد فی الحال عوامی مشاورت کے مرحلے میں ہیں، جو اگست کے آغاز تک جاری رہے گی، جبکہ حتمی فیصلہ رواں سال کے آخر یا 2027 کے اوائل میں متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران کا دورہ کریں گے، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

دانہ سر بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت، دہشتگرد حملوں کے خلاف کارروائیوں کو جائز قرار دیا

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو