41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے والے معمر ترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں:رونالڈو اور راموس کے گول، پرتگال نے کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنالی

41 سالہ رونالڈو نے کروشیا کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ میں 68ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے پرتگال کو مقابلے میں واپس لایا۔ اس گول کے ساتھ وہ 41 سال اور 147 دن کی عمر میں ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے والے تاریخ کے سب سے معمر فٹبالر بن گئے۔

مزید پڑھیں:ازبکستان کیخلاف گول، رونالڈو نے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اس سے قبل یہ ریکارڈ پرتگال کے پیپے کے پاس تھا، جنہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں 39 سال اور 283 دن کی عمر میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف گول کیا تھا۔

یہ رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہلا گول بھی تھا، جبکہ وہ اس سے قبل 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے اڈیالا جیل منتقل

عمران خان کو عدالتی ریلیف کے بعد پی ٹی آئی کی اسلام آباد مارچ کی تیاریاں ماند کیوں پڑگئیں؟

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک