امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر بینک غیر ملکی زرِ مبادلہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی استحکام دیکھا گیا ہے اور مقامی کرنسی 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے کی کمی کے بعد 278.12 روپے پر بند ہوئی۔ اس سے گزشتہ روز (جمعرات کو) ڈالر 278.15 روپے پر بند ہوا تھا۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں امریکی روزگار کی کمزور رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈالر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈالر اپنے بدترین ہفتہ وار زوال کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکی ڈالر تنزلی کا شکار

 ڈالر کی اس عالمی کمزوری نے جہاں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور جاپانی ین جیسی دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کو سہارا دیا ہے، وہیں پاکستانی روپے پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp