امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی جمعہ کو ایک پروقار اور نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نیویارک میں منعقد ہونے والی اس تقریب کو امریکی میڈیا نے امریکا کی شاہی شادی قرار دیا، جس میں شوبز، فیشن اور کھیلوں کی دنیا کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سخت سیکیورٹی میں منعقد ہوئی اور اس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا۔ مہمانوں سے رازداری کے معاہدوں پر دستخط بھی کرائے گئے، جبکہ تقریب میں موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
Finally 🥰 Taylor Swift &tarvis wedding is over💍💖 & also 100% of American royal wedding 🥰💐✨ congratulations 🎉 #Tanvis #TaylorSwift #Tanviswedding pic.twitter.com/V3xiPESNOZ
— Meena loshini (@yarunu27233) July 4, 2026
ٹیلر سوئفٹ کی طویل عرصے سے پبلسسٹ ٹری پین نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب سادہ مگر انتہائی پرتعیش انداز میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلر کی جانب سے ان کے بھائی آسٹن سوئفٹ نے ’مین آف آنر‘ جبکہ ٹریوس کیلسی کی جانب سے ان کے بھائی جیسن کیلسی نے ’بیسٹ مین‘ کی ذمہ داری نبھائی۔ شادی کی تقریب کی میزبانی معروف امریکی اداکار ایڈم سینڈلر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں بلیک لائیولی کو دعوت، کیا پرانی کشیدگی ختم ہو رہی ہے؟
دلہن اور دلہا کے ملبوسات معروف فیشن ہاؤس کرسچین ڈائر ہاؤٹ کوچر نے تیار کیے، جبکہ دونوں نے کرسچین لوبوٹاں کے خصوصی جوتے زیب تن کیے۔ ٹیلر سوئفٹ نے تقریب میں کارتیئے کے قیمتی زیورات بھی پہن رکھے تھے۔
شادی کی تقریب کے دوران میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر ایک بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر ’JUST&T MARRIED!‘ کا پیغام بھی نمایاں کیا گیا، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔ تقریب سے قبل سینکڑوں ’سوئفٹیز‘ (ٹیلر سوئفٹ کے مداح) گلوکارہ کے گانے گاتے اور شادی کا جشن مناتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق تقریب میں تقریباً ایک ہزار مہمان شریک ہوئے، جن میں ماڈل جیجی حدید، اداکار ہیو گرانٹ، بریڈلی کوپر، ڈکوٹا جانسن، گلوکارہ کمیلا کابیو اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔ تقریب کے بعد رات گئے تک استقبالیہ جاری رہا، جبکہ اسٹیوی نِکس، ٹم میک گرا اور ایڈ شیرن کی پرفارمنس کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
Taylor Swift and Travis Kelce have officially married.
The wedding, held at Madison Square Garden, was officiated by Adam Sandler.
Multiple New York streets have been shut down from July 2 to midday July 4 for the billionaire singers wedding events. pic.twitter.com/TRP0QAhgj2
— Oli London (@OliLondonTV) July 4, 2026
شادی سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے امریکا کے مختلف فلاحی اداروں، خصوصاً نیویارک اور کنساس سٹی میں خدمات انجام دینے والی تنظیموں کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
36 سالہ ٹیلر سوئفٹ 14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکی ہیں اور حال ہی میں ان کا البم ’The Life of a Showgirl‘ بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکا ہے، جبکہ ٹریوس کیلسی کنساس سٹی چیفس کے لیے کھیلتے ہیں اور 3 مرتبہ سپر باؤل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کی شادی کو رواں سال کی سب سے نمایاں سماجی اور تفریحی تقریبات میں شمار کیا جا رہا ہے۔














