عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار عامر گیلانی نے اپنی 30ویں سالگرہ اہلیہ اور اداکارہ ماورا حسین، والدین اور بہن کے ہمراہ سادگی سے منائی، جس کی تصاویر اور یادگار لمحات انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

سالگرہ کی تقریب میں عامر گیلانی نے نیلے رنگ کے شارٹس اور کریم رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی، جبکہ ماورا حسین کریم رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی کاٹن شرٹ میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا نے کن پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چپکے سے بحال کردیے؟

عامر گیلانی نے اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر 4 منفرد اور خصوصی انداز کے کیک کاٹے۔ ان میں سے ایک کیک پر ان کے مقبول ڈراما ’زنجیریں‘ کے آخری منظر کی تصویر بنائی گئی تھی، جس میں ان کے کردار کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

اداکار نے سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے 30 برس کے ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ ماورا حسین کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا

عامر گیلانی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ہم ٹی وی کے ڈراما ’ثبات‘ سے کیا، جس میں ماورا حسین کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اس کے بعد وہ ’ویری فلمی‘، ’نیم‘ اور ’اگر تم ساتھ ہو‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک روزہ ادبی میلہ، اردو ناول ’کرلاہٹ‘ کی رونمائی، مشاعرہ بھی منعقد

حال ہی میں عامر گیلانی نے ڈراما سیریل ’زنجیریں‘ میں مدثر کے کردار سے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔ بالخصوص ڈرامے کی آخری اقساط میں ان کی شاندار اداکاری کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے بھرپور سراہا، جس کے بعد انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نمایاں اداکاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟