وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان کے خلاف ذاتی حملے کرنے یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ خصوصاً گزشتہ سال پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
Coming after me doesn’t solve the problem. Calling me mentally unstable won’t bring stability to Modi’s pitiably crumbling reputation both at home and abroad specially after beating he got from Pakistan last year.
Rahul Gandhi is saying the same thing about the awards given to… https://t.co/5C1rmbIN4K
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 5, 2026
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے بعض اعزازات یا تو مصنوعی طور پر تخلیق کیے گئے ہیں یا پھر خودساختہ تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس خودساختہ تشہیری مہم کا مقصد مودی کو ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے، تاہم اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ان کی ساکھ ایک شعبدہ باز رہنما کے طور پر ابھری ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مستند جریدے گارڈین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں مودی کو ملنے والے اعزازات کی ساکھ اور ان کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بیرونِ ملک سے مصنوعی تعریف و توصیف حاصل کرنے کی مودی کی بے چینی دراصل اپنے ملک میں تیزی سے کمزور ہوتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی ایک ناکام کوشش ہے۔














