ایسٹیرائیڈ اپوفِس نامی سیارچے کا 2029 میں زمین کے قریب سے گزر، تقریباً 7.6 ارب افراد کے لیے نظارہ ممکن ہوگا

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوفِس نامی بڑا اسٹیرائیڈ 13 اپریل 2029 کو زمین کے قریب سے گزرے گا، اور اندازہ ہے کہ دنیا کی تقریباً 90 فیصد آبادی یعنی 7.6 ارب افراد اسے اپنی آنکھ سے دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی منظر عام میٹیور کی طرح تیز نہیں ہوگا بلکہ ایک روشن نقطے کی صورت میں آسمان پر آہستہ آہستہ حرکت کرتا دکھائی دے گا، جس کی رفتار زیادہ سے زیادہ ایک قمری قطر فی منٹ تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی خلائی مشن، آرٹیمس 2 زمین کے مقابلے میں چاند کے زیادہ قریب پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق 99942اپوفِس کی زمین کے قریب سے گزرنے کی یہ نمائش تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہے گی، جو 11:00 صبح سے 6:00 شام (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) تک ہوگی۔ اس دوران یہ آسٹیرائیڈ پہلے آسٹریلیا کے اوپر سے نمودار ہوگا اور بعد میں شمالی بحر اوقیانوس کے اوپر سے گزرتا ہوا نظر آئے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ روشنی کا وقت تقریباً 4:35 بجے شام ہوگا، جب یہ کیمرون کے اوپر سے گزرتا ہوا افریقہ، ایشیا، جنوبی امریکہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں سب سے زیادہ واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 50 برس قبل روانہ ہونے والا ناسا وویجر زمین سے ایک نوری دن دور پہنچے کے قریب

سائنسدانوں کے مطابق اپوفِس کی دریافت 2004 میں ہوئی تھی، اور ابتدائی اندازوں میں اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات موجود تھے، تاہم بعد کی جدید تحقیق اور مشاہدات کے بعد واضح کر دیا گیا ہے کہ آئندہ کم از کم ایک صدی تک اس کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

پاکستان کے حصے کے پانی کی دستیابی کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائےگا، پاک فوج نے واضح کردیا

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حماس کی جانب سے ایمرجنسی کمیٹی کی تحلیل، غزہ بورڈ آف پیس کا ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت