ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فالو اپ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی آئندہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ اور 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی ستمبر 2026 سے 2027 تک ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ اور 2027 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹیوں نے اجلاس کے مقام، رہائش، سیکیورٹی، مالی امور، میڈیا مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ اور وفود کے لیے لاجسٹک انتظامات سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان کو تیاریوں کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس فورم کے فیصلوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے اسے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی