ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیسن نے اجلاس طلب کرلیے

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 الگ الگ اجلاس 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کر لیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاسوں کا باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں تقرریاں: صدر زرداری نے درجنوں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی

20 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرریوں پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے شاہ رخ ارجمند، محمد واجد حسین، عمیر مجید ملک، ایاز شوکت، سید واجد شاہ گیلانی، سید قمر حسین شاہ سبزواری اور سید انتخاب حسین شاہ کے نام زیر غور آئیں گے۔

21 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی، 4 ججز کی توسیع کی منظوری

ایجنڈے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی