سپریم کورٹ کا وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کی قانونی اہلیت پر سخت اظہارِ تشویش

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کی قانونی اہلیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر محتسب کو قانون کا ہی علم نہ ہو تو وہ انصاف کیسے فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وفاقی محتسب کی اپیل میں خود لکھا گیا ہے کہ انہیں قانون کا علم نہیں، جبکہ اس حوالے سے بیانِ حلفی بھی جمع کرایا گیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کے پاس لوگ انصاف کے حصول کے لیے جاتے ہیں، لیکن اگر انہیں قانون کا ہی علم نہ ہو تو سائلین کو ریلیف کیسے ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی اپیل زائد العباد ہے اور سوال اٹھایا کہ قانون کے علم کے بغیر اپیل کیسے دائر کی گئی۔

وفاقی محتسب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں قانونی سوال یہ ہے کہ آیا سروس ٹریبونل وفاقی محتسب کے ملازمین کے مقدمات سننے کا اختیار رکھتا ہے یا نہیں۔

دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کی چیئرمین کون ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ فوزیہ وقار اس عہدے پر فائز ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی اپیل سننے سے انکار، ای جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر ملیں گے

اس پر جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت ایسی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق آبزرویشن دے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیوں نہ اپیل جرمانے کے ساتھ خارج کر دی جائے۔

بعد ازاں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کے وکیل نے اپیل واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اپیل خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی