آن لائن حج رجسٹریشن میں تیزی، 15 روز میں اڑھائی لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور کی آن لائن حج رجسٹریشن مہم کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت صرف 15 روز میں حج 2027 کے لیے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ روز 12 ہزار 880 افراد نے گھر بیٹھے اپنی حج رجسٹریشن مکمل کی۔ عازمین حج، حج پورٹل یا موبائل ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے آسانی سے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

وزارت کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ ’حج مینجمنٹ سسٹم‘ عازمین حج اور وزارتِ مذہبی امور کے درمیان رابطے کا مؤثر اور آسان ذریعہ ثابت ہوا ہے۔

رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 87 ہزار افراد نے سرکاری حج اسکیم، جبکہ 63 ہزار عازمین نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:قبائلی خواتین وراثت سے محروم کیوں؟

تعلیمی اعتبار سے رجسٹرڈ عازمین میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار بیچلرز ڈگری ہولڈرز شامل ہیں، جبکہ عمر کے لحاظ سے 33 سے 44 برس کے عازمین 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ سب سے نمایاں گروپ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟