رونالڈو: عام پاکستانی کا ہیرو وقت نے جس کو تھکا دیا

منگل 7 جولائی 2026
author image

اویس لطیف

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ کے انتہائی جنوب مغرب میں واقع پرتگال کے گوسٹل پر واقع  مدریہ ریجن کے صدر مقام فنشل میں آج سے 41 سال اور 152 دن قبل طلوع ہونے والا فٹ بال کا عظیم سٹار رونالڈو ٹیکساس کے آرلنگٹن میں غروب ہو گیا۔

رونالڈو نے اپنے سابقہ ورلڈ کپ جس چمک اور آب و تاب سے کھیلے،  اس میگا ایونٹ میں اس کا عشر عشیر بھی نظر نہیں آیا۔ نہ وہ جذبہ، نہ کاٹ، اور نہ وہ مخصوص مسکراہٹ ،وقت نے وقت کے رونالڈو کو بھی تھکا دیا۔

گزشتہ شب جب ایک بے جان میچ کے بعد رونالڈو کا چہرہ ٹی وی سکرینوں کی زینت بنا تو واضح تھا کہ رونالڈو تھک چکا ہے، وہ ٹوٹ چکا ہے اور وقت آ گیا ہے کوئی اس کو ری پلیس کرے۔ یہ تھکاوٹ صرف رونالڈو کے چہرے پر نہیں تھی، بلکہ دنیا بھر کی طرح لاکھوں پاکستانی فٹ بال فینز بھی بد دل تھے کہ عام پاکستانی اپنے ہیرو رونالڈو کو اپنی آنکھوں کے سامنے غروب ہوتا دیکھ رہا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کو رونالڈو جیسا سورما کبھی نصیب نہیں ہوگا، فٹ بال کو کبھی رونالڈو جیسا لیجنڈ میسر نہیں آئے گا، مگر یہ رونالڈو کے ایک مداح کے جذبات ہیں، کیوں کہ جلد پرتگال کے کسی کونے سے ایک اور رونالڈو چمکے گا اور دنیائے فٹ بال پر چھا جائے گا۔

میسی کے دور میں آب و تاب سے چمکنے والا رونالڈو وہ چراغ ہے جس کی روشنی ٹرافیوں سے نہیں، کروڑوں دلوں کی محبت سے قائم ہے۔ کچھ کھلاڑی میچ جیتتے ہیں، رونالڈو دل، تاریخ اور نسلیں جیت کر گیا، کیا کوئی سوچ سکتا ہے پاکستان کے کسی بھی بڑے اربن سینٹر یا دور دراز دیہی علاقے کا 10 سالہ بچا عظیم رونالڈو کو آنسوئوں سے الوداع کر رہا ہو۔ ہاں یہ ہوا ہے ابھی گزشتہ رات ہی کئی آنسو عظیم رونالڈو کیلے ٹپکے۔

رونالڈو کا کھیل گزشتہ چار سال میں عرب ممالک میں کھیلنے کی وجہ سے ویسے بھی زوال کا شکار ہو چکا تھا، جہاں انہیں کوئی بڑا چیلنج کبھی درپیش نہیں رہا، اور ایک بڑا فیکٹر وقت جو کسی کا نہیں، ہر سکندر، جہانگیر، ہر میسی رونالڈو کو غروب ہونا ہے، اور یہ ہو کر رہا، رونالڈو ریٹائر ہو گیا۔

الوداع میرے پسندیدہ فٹبالر، الوداع عام پاکستانی کے ہیرو

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار