وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنہ اوڑک حملے پر فوری اقدامات پر زور

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بالخصوص ہنہ اوڑک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے سے متعلق آگاہ کیا۔

گورنر بلوچستان نے ہنہ اوڑک کے دہشتگردانہ واقعے کی سنگینی اور صوبے میں امن و امان کی حساس صورتحال کے پیش نظر فوری، مؤثر اور سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر بلوچستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متاثرہ علاقے میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے لیگی پارلیمانی اراکین کی مرکزی قیادت سے ملاقات، کیا صوبائی کابینہ میں رد و بدل ہونے جارہا ہے؟

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور استحکام کو مزید بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp