قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے آج ایوانِ صدر میں مختلف مذہبی، سیاسی اور ادبی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی قومی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں دربار موہڑہ شریف، مری کے شہزادہ مراد نذیر، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر پیرزادہ بھٹہ، فیصل سخی بٹ اور راؤ وقاص شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وائرل تصویر، اصل کہانی سامنے آگئی؟
قائم مقام صدر نے معروف شاعر رحمان فارس سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے اپنی تصانیف کے نسخے انہیں پیش کیے۔
یوسف رضا گیلانی نے رحمان فارس کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: عثمان بزدار کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وائرل تصویر، اصل کہانی سامنے آگئی؟
ملاقاتوں کے دوران قائم مقام صدر نے اس ہفتے کے اواخر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے متوقع دورۂ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔














