معروف امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ڈریم ڈول بری‘ قتل

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 21 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈریم ڈول بری (بریننا جانسن) فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، جبکہ واقعے میں گاڑی میں سوار 2 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

میرامر پولیس کے مطابق بریننا جانسن اپنی گاڑی چلا رہی تھیں کہ ایک دوسری گاڑی نے ان کا راستہ روک لیا۔ اس دوران حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بریننا جانسن کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

حکام کے مطابق گاڑی میں سوار دو دیگر افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ ملزم کی گاڑی کچھ فاصلے تک بریننا جانسن کی گاڑی کا تعاقب کرتی رہی، جس کے بعد فائرنگ کی گئی اور حملہ آور تیزی سے موقع سے فرار ہو گیا۔

میرامر پولیس کے چیف ڈیلریش ماس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند اور ٹارگیٹیڈ حملہ تھا۔ ان کے بقول پولیس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حملے کے محرکات کیا تھے اور آیا اس کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی یا دیگر عوامل کارفرما تھے۔

بریننا جانسن کے اہل خانہ کے مطابق واقعے سے ایک رات قبل وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک پارٹی میں شریک ہوئی تھیں۔ واپسی کے دوران ایک گیس اسٹیشن پر مبینہ طور پر کسی سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ تفتیش کار اس امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا فائرنگ کا واقعہ اسی تنازع کا تسلسل تھا، تاہم پولیس نے اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے کا اعلان نہیں کیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کے روز علاقے میں متعدد گولیوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا۔

بریننا جانسن، جو ’ڈریم ڈول بری‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر معروف تھیں، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز اور لائف اسٹائل مواد کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے۔ ان کی اچانک ہلاکت پر سوشل میڈیا پر مداحوں اور دیگر انفلوئنسرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل متوقع

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار