اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریونیو وصولی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 26-2025 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 25 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ ریونیو قومی خزانے میں جمع کرا دیا، جو محکمے کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران مقررہ ریونیو ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں کی گئیں۔ ریونیو میں نمایاں حصہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر مدات سے حاصل ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق محکمے نے 19 ارب 13 کروڑ روپے ایکسائز کی مد میں جبکہ 6 ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ ایف بی آر کی مد میں وصول کیے، جس کے بعد مجموعی وصولیاں 25 ارب 43 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں، جو مقررہ ہدف سے بھی زیادہ ہیں۔

محکمے کے مطابق یہ غیر معمولی کامیابی مؤثر حکمت عملی، شفاف نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مؤثر مانیٹرنگ اور افسران و اہلکاروں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن اور ریونیو ریکوری کے مؤثر اقدامات نے بھی اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام ٹیکسز اور گاڑیوں سے متعلق واجبات بروقت ادا کریں اور خدمات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع استعمال کریں تاکہ شفاف، مؤثر اور عوام دوست نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ جولائی 2026 کے دوران شہری ’پاک ایپ‘ کے ذریعے ٹوکن ٹیکس جمع کروا کر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

بلال اعظم کا کہنا تھا کہ عوام دوست پالیسیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات کی فراہمی کے باعث اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پر شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور یہی عوامی اعتماد ریکارڈ ریونیو وصولی کا باعث بنا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ شہریوں کو مزید جدید، آسان اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی