نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین
اجلاس میں آئندہ سفارتی سرگرمیوں اور اہم بین الاقوامی روابط کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے مؤثر فروغ کے لیے جامع تیاری اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ
نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ پر استوار ہے۔













