کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ہمدردی حاصل کرنے اور گمراہ کن تاثر پیدا کرنے کے لیے زخمی ہونے کا ڈراما رچایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں متعدد افراد سڑک پر لیٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کے کپڑوں پر سرخ رنگ کا مائع ڈالا گیا تاکہ شدید زخمی ہونے کا تاثر دیا جا سکے۔
Exposed 🚨
They were just lying down with red liquids thrown over them for photo session. When police neared and kicked, they got up. Fraud unveiled. pic.twitter.com/JsqAMLNqs9— عنبرین (@amberin3_1) July 28, 2026
پولیس کے قریب آتے ہی مبینہ زخمی اٹھ کھڑے ہوئے
رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پولیس اہلکار ان افراد کے قریب پہنچے، مبینہ زخمی فوراً اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور معمول کے مطابق چلنے لگے۔ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔
اس ڈرامے کا مقصد عوامی جذبات کو بھڑکانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اشتعال پیدا کرنا اور خطے میں بدامنی کی فضا قائم کرنا تھا۔
گمراہ کن مواد سے متعلق احتیاط کی اپیل
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کی مبینہ اسٹیجڈ ویڈیوز اور تصاویر غلط معلومات پھیلانے، خوف و ہراس پیدا کرنے اور تشدد سے متعلق جھوٹا بیانیہ قائم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی حقیقت اور سیاق و سباق کی تصدیق کریں۔














