پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جنید انوار چوہدری

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات بڑھ کر 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا بلیو اکانومی اصلاحات، عالمی معیار کے نفاذ اور متعلقہ اداروں کی مؤثر کارکردگی کو دیا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو ملکی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندروں کا تحفظ انسانی بقا کی ضمانت، بحری وسائل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی سے متعلق اصلاحات کے نتیجے میں سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ فروزن مچھلی پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان سے مچھلی اور دیگر سمندری مصنوعات کی سب سے زیادہ برآمدات چین، جاپان، سعودی عرب، امریکہ سمیت 10 بڑے ممالک کو کی گئیں۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ علاقائی چیلنجز اور عالمی تجارتی مشکلات کے باوجود پاکستان نے ریکارڈ برآمدات حاصل کیں، جو اس شعبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انہوں نے میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ویلیو ایڈیشن، جدید پراسیسنگ اور نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سمندری خوراک کی برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے ریکارڈ کامیابی پر تمام متعلقہ اداروں، برآمد کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پاکستان سمندری معیشت کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ڈیجیٹل دور میں والدین اور بچوں کے تعلق کی نوعیت بدل چکی ہے، روبینہ اشرف

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟