مالی سال 26-2025: بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 9 فیصد اضافے سے 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر مالی سال 26-2025 میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 38.3 ارب ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 3.475 ارب ڈالر رہیں، جو مئی کے مقابلے میں 18 فیصد کم تاہم جون 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی انٹرنیشنل کیپیٹل مارکیٹ میں کامیاب واپسی، ترسیلاتِ زر 34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اقتصادی سروے

ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافے کی بڑی وجوہات غیر رسمی ذرائع (ہنڈی، حوالہ) کے بجائے بینکاری نظام کے استعمال میں اضافہ، روپے کی نسبتاً مستحکم قدر، خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی بڑھتی تعداد اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل کے خلاف حکومتی اقدامات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دیا، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باوجود جاری کھاتے کو سرپلس رکھنے میں مدد دی اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جون 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں سے 83 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے، تاہم ماہرین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ترسیلاتِ زر سے متعلق بعض مراعاتی اسکیموں کے خاتمے کو اہم عوامل قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کا 41.6 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، معیشت کے لیے مثبت اشارہ

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں، سمیت پوری قوم کو، ان پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!