معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے جس کی اطلاع اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر احسن خان نے اپنے مرحوم والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

اداکار نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر شے اللّٰہ تعالیٰ کی امانت ہے۔

احسن خان نے اپنے والد کو ایک شاندار انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اس میں ان کے والد کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں جن لوگوں نے ان سے رابطہ کیا، محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کا ساتھ دیا وہ ان سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شوبز کے وہ 10 اداکار جنہوں نے ایک یادگار کردار سے اپنے کیریئر کی سمت بدل دی

اداکار کے مطابق لوگوں کی محبت اور شفقت نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں ہیں اور یہ حمایت ان کے لیے الفاظ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

احسن خان کے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان سے اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب