افغان کرکٹر شاپور زدران کا انتقال، شاہد آفریدی کا خراج عقیدت

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔

38 سالہ شاپور زدران طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ منگل کے روز انتقال کر گئے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا،’ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ‘۔انہوں نے کہا،  ’پیارے شاپور! آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

سابق قومی کپتان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ موت ہر ذی روح کا مقدر ہے، لیکن پشتونوں کی عزت، وقار اور روایات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ان کے بقول جسم دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے، مگر انسان کی اقدار، کردار اور ورثہ ہمیشہ باقی رہتا ہے۔

شاپور زدران افغانستان کرکٹ ٹیم کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 44 ایک روزہ اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

وہ 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی پہلی ورلڈ کپ فتح کے ہیرو بھی تھے، جہاں انہوں نے فاتحانہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک یادگار کامیابی دلائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب