وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپن کی ملاقات، عالمی امن پر تبادلۂ خیال

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپن سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون پر مؤثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن، سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ ربیکا گرینسپن نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور اقوام متحدہ میں اس کی دیرینہ خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام (ملٹی لیٹرلزم) کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ ناگزیر، وزیراعظم کی میکی سال سے ملاقات میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر اور دیانتدارانہ عمل درآمد، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام ہی عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 3 بنیادی ستون، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، میں متوازن پیش رفت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ربیکا گرینسپن نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی طویل اور مؤثر خدمات کو سراہتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

ہونڈا اٹلس کا پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں فوری اینٹری سے انکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی